آئرش وزارت خارجہ میں اسرائیلی سفیر کی طلبی،فلسطینیوں کی شہادت پر احتجاج

اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے آئرش حکومت نے اپنی ناراضی کا اظہاربھی کیا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے خلاف آئر لینڈ نے اپنے ملک میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئرش وزارت خارجہ کے ایک ترجما ن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی سفیر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے اوران سے شدید احتجاج کیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق آئرلینڈ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :