انڈونیشیا پولیس ہیڈ کواٹر پر حملہ کرنے والے 4 افراد ہلاک

بدھ 16 مئی 2018 13:52

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) انڈونیشیا میں 5 نامعلوم حملہ آوروں نے پیکان بارو شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملہ کر دیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا،انڈونیشی پولیس کے مطابق حملہ آور سماٹرا جزیرے پر ریاؤ کے مقام پر پولیس ہیڈ کواٹر میں منی وین کے ذریعے داخل ہوئے اور پھر انہوں نے تلواروں کی مدد سے حملے شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔ فی الحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :