صوبائی حکومت زراعت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،زرعی ادویات اور کھاد سے متعلق زمینداروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ جلد یقینی بنائے گئے، ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ

بدھ 16 مئی 2018 15:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوئل فرٹیلیٹی ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے زرعی ادویات اور کھاد سے متعلق زمینداروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ جلد یقینی بنائیں گے ۔کھاد کی متناسب استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور پیداواری اخراجات کم ہوں گے کھادوں کے استعمال سے پہلے مٹی اور زمین کا تجزیہ ضرور کرائیں زمیندار طبقہ کھاد قابل اعتبار ذرائع سے حاصل کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت پشین کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شرکاء سے ڈپٹی ڈائریکٹرز سید فیض اللہ شاہ نصیب اللہ ایگریکلچرل کیمسٹ ہدایت اللہ اور فضل الرحمن ترین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر زمیندار سید عبدالباری غرشین ملک صادق کاکڑ اور حاجی عبداللہ ملکیار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی ذرائع معاش زراعت سے وابستہ ہے ڈسٹرکٹ کے زمینداروں کو زراعت کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں کھاد ڈیلر اور دکانداران حکومتی نرخوں کے بجائے مہنگے داموں کھاد فروخت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف شاہ کاکڑ نے کہا کہ دکانداران حکومتی نرخناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںبصورت دیگرخلاف ورزی کرنے پر کھاد ڈیلر اور دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔مقررین نے زمینداوں کیلئے کھادوں کے استعمال،مٹی کے تجزیے اور اجزاء کبیرہ اور اجزائے صغیرہ کے استعمال ،فوائد اور کمی کے نقصانات کے بارے میں تربیت دیتے ہوئے مختلف حوالوں سے معلومات فراہم کیں ۔