ٹرین 25 سیکنڈ مقررہ وقت سے پہلے روانہ کرنے پر جاپانی کمپنی کی معذرت

ریل گاڑی کی قبل از وقت روانگی کی وجہ ریل گاڑی کے عہدیدار کی غلط فہمی بتائی جا رہی ہے،کمپنی کا بیان

بدھ مئی 16:40

ٹرین 25 سیکنڈ مقررہ وقت سے پہلے روانہ کرنے پر جاپانی کمپنی کی معذرت
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) جاپان میں ریلوے کے نظام کو دنیا کا سب سے معیاری اور بہترین نظام قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی دیگر خوبیوں کے ساتھ وقت مقررہ پر ریل گاڑیوں کی آمد ورفت بھی ہے، مگر حال ہی میں ایک ریل گاڑی اپنے وقت مقررہ سے 25 سکینڈ پہلے روانہ ہوئی تو اس پر ریلوے کمپنی جی ویسٹ کو عوام سے معذرت کرنا پڑی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی ویسٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے گاہکوں اور سواریوں کو ریل گاڑی پچیس سیکنڈ قبل روانہ کرنے پیش آنے والی مشکل پر معذرت طلب کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ریل گاڑی کی قبل از وقت روانگی کی وجہ ریل گاڑی کے عہدیدار کی غلط فہمی بتائی جا رہی ہے۔ گاڑی کے حکام نے سمجھا کہ پلیٹ فارم سے گاڑی کی روانگی کا وقت 7:11 ہے۔ انہوں نے تمام بوگیوں کے دروازے اس وقت بند کر دیے جب دیکھا کہ پلیٹ فارم پر کوئی بھی مسافر ٹرین کے قریب کھڑا دکھائی نہیں دے رہا۔جی ویسٹ کمپنی کی ریل گاڑی کی ھیوگو شہر کے نیشی اکاشی ریلوے اسٹیشن سے روانگی کا وقت 7:12 بجے دن تھا مگر گاڑی آدھا منٹ سے چند سیکنڈ پہلے ہی روانہ ہو گئی۔جاپان میں ریل گاڑیوں کی آمد ورفت کو پوری دنیا میں نمونے کے طورپر پیش کیا جاتا ہے جہاں کوئی بھی ریل گاڑی دس سکینڈز سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :