ساہیوال،بیوی کو باپ کے گھر جانے کے تنا زعہ پر خاوند نے گولیاں مار کر باپ بیٹی کو قتل کر دیا

بدھ 16 مئی 2018 17:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) نواحی چک 133/9.Lمیں بیوی کو باپ کے گھر جانے کے تنا زعہ پرخاوند نے گولیاں مار کر باپ بیٹی کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے ظفر احمد کی بیوی زاہدہ پر وین کو اسکا باپ محمد نواز گھر پر ایک تقریب کیلئے لینے آیا تو داماد ظفر احمد نے بیوی زاہدہ پر وین کو بھیجنے سے انکار کر دیا اور سسر محمد نواز سے بد تمیزی کی جس پر زاہد پر وین نے احتجاج کیا اور باپ کے ساتھ جانے کی ضد کی تو ملزم ظفر احمد نے اشتعال میں آکر پسٹل سے فائرنگ کر کے سسر ظفر محمد نواز اور اس کی بیٹی زاہدہ پر وین (بیوی) کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے پولیس نے دونوں لا شوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔