رمشہ قتل کیس میں تفتیشی پولیس کی ناکامی کے بعد آپریشن پولیس کی چونکادینے والی تفتیش سامنے آگئی
قتل کی رات رمشہ 30 لڑکوں سے بات کر رہی تھی،واردات کے روز رمشہ کے موبائل سے 4 ہزار 700 میسیجز آئے اور گئے،ایس ایس پی سینٹرل
بدھ 16 مئی 2018 18:16
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں رمشہ قتل کیس کے معاملے میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے،ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق رمشہ کا قتل رات 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان ہوا،تیز دھار آلے سے قتل ہونے والی رمشہ مارکیٹنگ جاب کرتی تھی،رمشہ کی دوستی مبینہ طور پر بیک وقت درجنوں افراد سے تھی، قتل کے بعد سی ڈی آر سے مذید انکشافات سامنے آگئے،قتل کی رات رمشہ 30 لڑکوں سے بات کر رہی تھی،واردات کے روز رمشہ کے موبائل سے 4 ہزار 700 میسیجز آئے اور گئے،ڈیٹا فارنزک کے مطابق اس روز رمشہ نے پانچ لڑکوں سے ملنا تھا،ایک لڑکے نے صبح حلوہ پوری، دوسرے نے دوپہر بریانی لانے کا کہا تھا،تیسرے لڑکے سے رمشہ نے پانچ ہزار روپے ادھار مانگے تھے،جس لڑکے سے بھی اس کی دوستی تھی اس سے گھر پر بھی ملتی تھی،پولیس کے مطابق رمشہ کی دوستیوں سے والد اور اہل علاقہ پریشان تھے، رمشہ کی والدہ اس کے تمام معاملات سے بخوبی آگاہ اور راز دار تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق رمشہ کی والدہ لبنی کا بھی ایک بوائے فرینڈ ہے،لبنی کی اپنے دوست شجاعت عرف علی سے شادی بھی ہونے والی تھی،واقعے میں زخمی ہونے والا بچہ وجاہت تاحال بیان نہیں دے سکا ہے،جلد واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.