Live Updates

نیشنل ہائی ویز کے 8 اعلیٰ افسران کرپشن پر معطل کردیئے گئے

معطل ہونیوالوں میں گرید 19 کے جنرل منیجر لیول کے افسران جبکہ چھ افسران تبدیل متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 16 مئی 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کرپشن بدعنوانی اور ڈسپلن کی بنیاد پر آٹھ اعلیٰ افسران کو ملازمتوں سے معطل کردیا ہے جبکہ چھ اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے ئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق کرپشن اور بدعنوانی پر معطل ہوین والوں میں عمران علی آغا جنرل منیجر مینٹیننس عامر سید ڈائریکٹر‘ محدم ریاض ممبر ویسٹ ذون ‘ محمد یوسف بارکزئی جنرل منیجر‘ انجینئر کوآرڈینیشن محمد شعیب‘ جنرل منیجر بی او ٹی ساجد احمد گورایا‘ جنرل منیجر کے پی محمد نثار خان ‘ ڈاریکتر نصر اللہ منگی شامل ہیں ان افسران پر قومی خزانہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔

ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے بھاری کرپشن اور ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نے چھ افسران کے تبادلے بھی کردیئے ہیں۔ تبدیل ہونے والوں میں جی ایم شاہد احسان اللہ‘ جی ایم عمران خان یوسفزئی ‘ جی ایم طویل احمد شیخ ‘ جی ایم ارباب اعلی ڈھکن ‘ ڈائریکٹر انجینئر عبداللطیف مہیر اور ڈائریکر منیر احمد شامل ہیں ۔ این ایچ اے میں یہ 14 افسران کا ٹولہ کرپشن مافیا کہلاتا ہے جن کو معطل کردیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات