صوبائی حکومت وکلاء برادری کی فلاح وبہبودپرتوجہ دے رہی ہے،امتیازشاہدقریشی

بدھ 16 مئی 2018 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیرقانون ،پارلیمانی اور وانسانی حقوق امتیازشاہد قریشی نے کہاہے کہ وکلاء برادری نے ملکی تاریخ کے ہردورمیں میںانصاف وقانون کی بالادستی کے لئے ہراول دستے کاکردار کیاہے ، ملک وقوم اورجوڈشیری کی ترقی وخوشحالی کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے وکلاء کی قربانیاں لازوال ہیں ۔

صوبائی حکومت نے وکلاء براداری کے مسائل کے حل اوران کی فلاح وبہبودصوبے کی تاریخ میںریکارڈ فنڈ ز جاری کیے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے صوبائی حکومت کی جانب سے پشاورہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کو گرانٹ اینڈ ایڈکے تحت 70 لاکھ روپے کاچیک حوالے کرنے کے موقع پرکیا۔وزیر قانون نے یہ چیک پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکر ٹری جنرل محمد یاسر خٹک ایڈوکیٹ کوپیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپشاورہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کے سیکرٹری فنانس اورجائنٹ سیکرٹری کے علاوہ محکمہ قانون کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر قانون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجوہ صوبائی حکومت نے وکلاء برادری کے جائزمطالبات کوپورا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرتے ہوئے صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹ وتحصیل بارزکوگرانٹ اینڈایڈ کے تحت بلاتفریق کروڑوںروپے کی گرانٹ دی ۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانونی سازی کرکے ایک فعال اورفلاحی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جہاںسستے اورفوری انصاف کی فراہمی کویقینی بنادیاگیاہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ 108 سالہ پرانے اورفرسودہ ضابطہ دیوانی میںپہلی مرتبہ انقلابی ترامیم کرکے کئی دہائیوںمیں حل نہ ہونے والے مقدمات کو ایک سال میںکے مختصر عرصے میں نمٹایاجائیگا۔امتیاز شاہدنے کہاکہ معاشرے میںانصاف کی فراہمی میںوکلاء کااہم کردارہیں۔ انہوںنے کہاکہ بطوروکیل وہ صوبے کی تمام وکلاء برادری کوخراب تحسین پیش کرتے ہیںاو رامیدکرتے ہے کہ آئندہ بھی وکلاء مظلوم اورپیسے ہوئے طبقے کوانصاف کی فراہمی میں نہ صرف اپنا بھر پورکردار اد اکریںگے بلکہ معاشرے میںانصاف کے علم کو بھی بلند رکھیںگے۔