نئے ترمیمی ڈرگ ایکٹ کی منظوری کے بعد فارما سیکٹرزیادہ ذمہ داری سے کام کریگا، اختربٹ

بدھ 16 مئی 2018 23:30

ملتان۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین کیمسٹ اینڈڈرگ ایسوسی ایشن ملتان کے چیئرمین اختربٹ نے کہاکہ نئے ترمیمی ڈرگ ایکٹ کی منظوری کے بعد فارما سیکٹر زیادہ ذمہ داری سے کام کریگا، فارماسیکٹرسے وابسطہ تجارتی حلقوں کومبارکباد دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے مشاورت کے بعد ترمیمی ڈرگ ایکٹ کی اسمبلی کے منظوری بہت احسن اقدام ہے اور یہ مشترکہ جدوجہدکا نتیجہ ہے ، ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدر شیخ نعیم اورجنرل سیکرٹری محمد حسین سندھو نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ترمیمی ڈرگ ایکٹ کا نوٹیفکیشن بھی جلد ازجلد جاری کیا جائے ، انہوںنے اپنی ایسوسی ایشن کے ممبران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تمام ممبران کی ثابت قدمی کی وجہ سے منتازعہ ڈرگ ایکٹ کاخاتمہ ممکن ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ انسانی استعمال کی ادویات کاکاروبارکرنے والے درددل رکھنے والے اور انسانیت سے پیارکرنے والے لوگ ہیں جولوگ جعلی اورغیرمعیاری ادویات کا کاروبارکرتے ہیں نہ وہ ہم میں سے ہیں اورنہ ہی ہم ان کی حمایت کرسکتے ہیں ان کیخلاف جو بھی کارروائی ہو ہم اس کی حمایت کریں گے ، انہوںنے کہاکہ ادویات کے کاروبار میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہونے کے علاوہ اس سے لاکھوں لوگوں کاروزگاربھی وابستہ ہے ۔