کوئٹہ،احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے ٹیوب ویل فنڈز خرد برد کیس کی سماعت کی

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایریگیشن نصراللہ کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہوئے، آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر اپنے دلائل دیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی

بدھ 16 مئی 2018 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے ٹیوب ویل فنڈز خرد برد کیس کی سماعت کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایریگیشن نصراللہ کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کرلی گئی آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر اپنے دلائل دیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایریگیشن نصراللہ ترین پر ٹیوب ویل فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :