ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت حجاموں میں آلات تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 16 مئی 2018 23:55

فیصل آباد۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام رجسٹرڈ ہونیوالے باربرفروشوں میںمحفوظ آلات تقسیم کئے جارہے ہیں ،اس ضمن میں پہلے مرحلے میں 32حجاموں میں آلات تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمدمہمان خصوصی جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈاکٹربلال احمد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنے کیلئے دیگر انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلرز اورباربرز کے زیر استعمال آلات وسازو سامان جراثیم سے پاک ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے انہیں نیٹ ورک میں لاکر نہ صرف حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا احساس دلایا جارہا ہے بلکہ پہلے مرحلے میں دکانوں کے بغیراس پیشہ سے منسلک افراد میں سامان بھی تقسیم کیا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں کی صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ بیوٹی پارلرز وباربر شاپس کو متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کا ہر صورت پابند بنائیں،انہوںنے محفوظ آلات حاصل کرنے والے باربرز سے کہا کہ وہ جامع انسدادی اقدامات پر بھرپور اندازمیں عمل پیرا ہوں،سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 70باربرز میں محفوظ آلات تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ رجسٹریشن کیلئے آنے والوں کی مکمل رہنمائی اور تربیتی پروگرامز کے دوران انہیں صحت عامہ کے اصولوں پرکاربند رہنے کے سلسلے میں مفید معلومات بھی دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :