محکمہ واٹرسپلائی غذر کے ذمہ داران اپنی فرائض منصبی ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ، ممتاز علی

گائوں عیشی میں بارہ دنوں سے پانی غائب ، عوام پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ، ضلعی جنرل سیکرٹری

بدھ 16 مئی 2018 23:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی غذر کے جنرل سیکرٹری ممتاز علی نے کہا کہ گائوں عیشی میں واٹرسپلائی کا نظام دن بدن ابتری کی طرف جارہا ہے ،بارہ دنوں سے عوام پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں جبکہ واٹر سپلائی کے ایس ڈی او اپنے دفتر میں خوب خرگوش کے مزے لے رہاہے محکمہ واٹرسپلائی غذر کے ذمہ داران اپنی فرائض منصبی ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوامی شکایات سننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے ،عوام نے بارہا پانی کی سپلائی کا مطالبہ کرنے کے باوجود ایس ڈی اور واٹر سپلائی معزیزین سے بدتمیزی پر اُتر آتے ہیں ایکسن بی اینڈ آر واٹر سپلائی کے ذمہ دارون کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔