شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اٴْن سے ملاقات منسوخ نہیں ہوگی،امریکاپرامید

اگر ملاقات نہ ہو پائی تو شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے،وائٹ ہائوس کا بیان

جمعرات 17 مئی 2018 12:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) امریکا نے شمالی کوریا کی دھمکی کے باوجود امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ماہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات منسوخ نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کیلئے تیار ہیں تاہم اگر ملاقات نہ ہو پائی تو شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔