یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پرشدید تنقید

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹٴْسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بلغاریہ میں یورپی اور بلقان ممالک کے اجلاس کے دوران ٹٴْسک نے کہا کہ جس کے ٹرمپ جیسے دوست ہوں اسے دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے علاوہ ایلمونیم اور اسٹیل پر اضافی محصولات عائد کرنے کے معاملات میں یورپی یونین کو اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرے کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹٴْسک کے بقول یورپ کو اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبوں میں لازمی طور پر متحد ہونا چاہیے۔