فوڈاتھارٹی: روزہ داروں کوناقص اشیاء کھلانے پر21فوڈ پوائنٹس سیل
فیصل آباد میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ پر2 کھویا پروڈکشن، ملتان میں قلفی یو نٹ سمیت2 فوڈ پوائنٹس سربمہر،گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی میں زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی پر یوٹیلیٹی سٹور،بیمار مرغیوں کی فروخت ، صفائی کے ناقص انتظامات پرچکن شاپ سربمہرکردیے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مئی 2018 18:04
(جاری ہے)
ڈی جی فوڈنے واضح کیا کہ سحری و افطاری میں صحت مند اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی ممکن بنانے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جوکہ رمضان المبارک میں سات دن ، 24گھنٹے فیلڈ میں موجود ہوں گی۔
رمضان میں اشیاء خورونوش کی طلب بڑھنے پر زیادہ کمانے کے لالچ میں ملاوٹ مافیا سرگرم ہو جاتا ہے،جس کے خاتمے کیلئے ڈیلی آپریشن ٹیموں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ اب انتہائی سختی سے نمبٹا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ماہ مبارک میں عوام تک اچھی اور صاف خوراک پہچانے کے لیے دن رات کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئیمضر صحت اجزاء کے استعمال پرنسوارپروڈکشن یونٹ،غلط لیبلنگ،کھلے رنگوں ،ملاوٹی دودھ کے استعمال،حشرات کی بہتات پر قلفی پروڈکشن یو نٹ اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر2فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیے۔ جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 1 لاکھ کے جرمانے عائد کیے۔2850ساشے گٹکا،500کلومینگوپیسز،200کلو ملاوٹی مرچیں،950قلفیاں،45کلو چائنیز نمک،200کلومٹھائی تلفاور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں ۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی,ریکارڈ نہ ہونے پر یوٹیلیٹی سٹوراوربیمار،لاغر مرغیوں کی فروخت،حشرات کی موجودگی اورصفائی کے ناقص انتظامات پرچکن شاپ سربمہرکر دیے ۔ جبکہ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو نامناسب انتظامات پر 88 ہزار کے جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں حشرات کی بہتات، غلط لیبلنگ،پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پرمعروف کھویا یونٹ سربمہر کر دیا۔20 فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ 26 ہزار کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے 174کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے بناسپتی گھی کی ملاوٹ پر2کھویا پروڈکشن یونٹ ،سکیمیکل ڈرمز،کھلے رنگوں کے استعمال،حشرات کی بہتات اورصفائی کے ناقص انتظامات ،لیبلز کی عدم موجودگی پر سوڈا واٹرپلانٹ سربمہرکر دیا۔نا قص انتظامات پر متعددفوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 8ہزار کے جرمانے عائد کر دیے .پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے ویجیٹیبل آئل ،مضرصحت کیمیکلزکے استعمال پرکھویا یونٹ اورملاوٹی دودھ،بلیچنگ ایجنٹس کے استعمال پر آئسکریم یونٹ سربمہر کر دیا۔ملاوٹی اشیاء کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس بھی سیل کر دیے۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 3 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے۔ ہوئے متعدد کو وارننگ جاری کیے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.