بیرسٹر عثمان ابراہیم سے کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کی ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 مئی 2018 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم سے کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم نے زور دیا کہ پاکستان اور کوریا ایک طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوریا کے ساتھ گہرے تعلقات انتہائی اہیمت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک دفاعی پیداوار کے شعبے میں جوائنٹ وینجر کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے سائن اینڈ ٹیکنالوجی ،دفاع، کلچر، تجارت کے شعبوں میں بھی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ آگے بڑھنے کے لئے مزید دو طرفہ دلچسپی کے مواقعوںتلاش کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مضبوط تعلقات ہیں جو ہر آنے والے دن مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔انہوں نے تجویز دی کہ مختلف سطحوں پر دفاعی وفود کے تبادلے اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :