مختلف وارداتوںمیں شہری نقدی ‘طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم

جمعرات 17 مئی 2018 20:14

ساہیوال۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مختلف وارداتوںمیں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل ‘گھریلو سامان اور مویشی چراکرلے گئے، چور ی کی پہلی واردات سکیم نمبر 3میںہو ئی، یہاں نامعلوم ملزمان محمد طارق ثاقب کے گھرکی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی85ہزارروپے چراکر لے گئے، دیگر وارداتوں میں طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمد محسن کی موٹرسائیکل نمبر8500/SLKمالیتی35ہزارروپے مسجد کے باہر سے چرالی ، حق نواز کے گھر سے گھریلو سامان ‘باتھ سیٹ وغیرہ مالیتی1لاکھ روپے اور 62/5-Lمیں ولید وغیرہ 5ملزمان نے محمد یاسین کے احاطہ مویشیاں کی عقبی دیوار کو نقب لگاکر جھوٹی مالیتی3لاکھ روپے چرالی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :