گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے،شعیب بٹ

جمعرات 17 مئی 2018 20:15

گوجرانوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کارکنان تیاریاں شرو ع کردیں انشاء اللہ پی پی 56سے ڈٹ کرالیکشن لڑوں گا،گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ،جبکہ یوتھ ونگ کے نوجوان اس کا ہر اول دستہ ہیں،ان خیالات کا اظہار اُمیدوار پی پی 56شعیب بٹ، نائب صدر اویس منور بٹ ،وقاص شاہدکھوکھر،چاند بٹ،شہزاد بٹ،وحید مہر،حافظ شیراز،دل محمدیونس صابری، خواجہ خرم ،فرقان میر،شرجیل انجم انصاری،عامر ورک،حافظ زبیر،نعیم کھوکھر،اصغر مغل،رانا امجد،عبدالعزیز چٹھہ نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گوجرانوالہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کرواکر شہریوں کے دل جیت لیے ہیں،جن خستہ حال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چلنا محال تھا آج وہاں سے گزرتے ہوئے لوگ فخر محسوس کرتے ہیں،خدمت کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھنے کیلئے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :