پولیس افسران کا رمضان بازاروں کا دورہ

جمعرات 17 مئی 2018 20:15

ملتان۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی کی ہدایت پر پولیس افسران نے مختلف علاقوں میں قائم رمضان بازاروں میں موجوداشیاء خوردونوش وغیرہ کی کوالٹی اور پرائس ریٹ لسٹ چیک کرنے کیلئے ہنگامی دورے شروع کردیئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل کینٹ نصر اللہ وڑائچ نے سبزی منڈی اور ایس پی صدر ڈویژن کاشف اسلم نے رمضان بازار قادرپورراں کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرسرکل افسران کو سکیورٹی اور صفائی سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی۔پولیس افسران نے پارکنگ کابھی جائزہ لیا اور سکیورٹی انچارج کو ہدایت کی کہ وہ خریداری کیلئے آنے والوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔علاوہ ازیں انہوںنے ٹریفک کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے وارڈنز کوبھی خصوصی ہدایت جاری کردی۔دریں اثناء سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر مظفرآباد کے علاقے منورآباد میں سرچ آپریشن کیا۔اس موقع پر46گھروں کی تلاشی اور 56افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :