چکوال، بھون روڈ پر پُلی کی ناقص تعمیر کی وجہ سے چکوال خوشاب روڈ بیٹھ گئی

جمعرات 17 مئی 2018 21:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) بھون روڈ پر پُلی کی ناقص تعمیر کی وجہ سے چکوال خوشاب روڈ بھی بیٹھ گئی جس کے نتیجہ میں یہاں پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

رات کے اوقات میں اس سڑک پر کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ ہر وقت موجود ہے۔ چوہدری اعجاز ساکن سدوال نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو فوری طور پر اس اہم سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائے کیونکہ رات کو یہاں پر بھاری بھرکم ٹریلر بھی گزرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :