امریکی پابندیاں اور یورپی کمپنیوں کا تحفظ، خصوصی قانون دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کے نفاذ کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے خصوصی ضابطے کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس خصوصی قانون کے فعال ہونے کے بعد ایران میں کاروبار کرنے والے یورپی اداروں کے لیے امریکی پابندیوں پر عمل کرنا ضروری نہیں رہے گا۔ اس قانون کو پھر سے فعال بنانے کا بنیادی مقصد 2015ء کی ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کو برقرار رکھنا ہے۔ یورپی یونین کو امید ہے کہ ایران اپنے لیے اقتصادی فوائد کے حصول کی خاطر بدستور اس جوہری ڈیل پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔