سعودی عرب، شاہی فرمان پر رمضان میں قیدیوں کی رہائی شروع

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سعودی محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان بریگیڈیئر ڈاکٹر ایوب بن حجاب نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر قیدیوں کی رہائشی کے فرمان کی تعمیل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائشی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قیدیوں نے سعود ی قیادت کے لئے ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک 1148قیدی خواتین و مرد رہا کئے جاچکے ہیں۔