لیبیا، نائیجراورعراق کے وزرائے اعظم کو سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ، ترک وزیراعظم یلدرم

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے لیبیا، نائیجر اور عراق کے وزرائے اعظم کو استنبول میں ہونے والے اسلام تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم یلدرم نے لیبیا کے وزیراعظم فیاض سراج، نائیجر کے وزیراعظم برگی رفانی اور عراق کے وزیراعظم حید العبادی کو ٹیلی فون کر کے استنبول میں ہونے والے اسلام تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یلدرم نے کہا کہ ان رہنماوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ان رہنماوں نے اس سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے اور فلسطینیوں کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :