ہریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ کے نوجوان کردارکی نئی جھلک جاری

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ کے نوجوان کردارکی نئی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکاس بھل کی فلم ’’سپر 30‘‘ سے اداکار ہریتھک روشن کے نوجوان کردار کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں انہوں نے ہلکی مونچھیں رکھی ہیں اور شرٹ، ٹرائوزر اور سویٹر پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے بال بکھرے ہوئے ہیں، فلم میں ہریتھک روزن ماہر ریاضی دان آنند کمار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :