بین الاقوامی تعاون تنظیم جائیکا کی معاونت سے میانمار نئے تعلیمی نظام کی جانب گامزن

جمعہ 18 مئی 2018 12:54

ینگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) جاپانی بین الاقوامی تعاون تنظیم جائیکا میانمار میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے وزارتِ تعلیم کے ساتھ مل کر رہی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جائیکا کی معاونت میں میانمار کو نئے نصاب، نصابی کتب اور اساتذہ کی رہنمائی کے کتابچوں کی تیاری اور اساتذہ کی تربیت کے لیے انسانی وسائل کو ترقی دینا شامل ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جون میں ملکی تعلیمی سال کے آغاز سے پرائمری اسکولوں کی پہلی جماعت کے تقریباً 13 لاکھ بچوں کے کمرہ جماعت میں جو نئی نصابی کتب اور اساتذہ کی رہنمائی کے کتابچے استعمال کیے گئے ہیں وہ جاپانی معاونت کا نتیجہ ہیں۔پرائمری اسکول کے نصاب کو ازسرنو ترتیب دینے کی وجہ یہ ہے کہ میانمار کی نصابی کتب 1998 میں تخلیق کی گئی تھیں اور 20 سالہ عرصے میں ان پر نظرثانی نہیں ہوئی تھی۔

انکا مواد آج کے دور سے مطابقت نہیں رکھتا۔ نئی تدریسی کتابوں کے استعمال سے طلبا زیادہ سرگرمی سے سوالات کا جواب دیتے ہیں اور سیکھنے اور اجتماعی سرگرمیوں میں شوق سے شریک ہونے لگے ہیں۔ ان کتابوں نے اساتذہ کو معاونتی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور کمرا جماعت میں دوطرفہ تبادلوں کو فروغ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :