ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارہ پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ضرورت ہے۔چئیرمین بلدیہ شرقی

جمعہ مئی 13:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ضرورت ہے، درجہ حرارت کو قدرتی طور پر کم کرنے لئے درخت بہترین دوست ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 کے چئیرمین عبدالسلام و افسران کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کی سینٹرل آئی لینڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پودا لگا دینا مسئلے کا حل نہیں ہے پودے لگانے کے بعد کامیابی سے اسے درخت بنانے کیلئے مناسب دیکھ بھال کا بندوبست ہونا چاہیئے، ضلع شرقی میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے شجرکاری کے لحاظ سے این جی اوز کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔