ماہ مقدس کا آغاز، پشاورمیں مساجد نمازیوں سے بھر گئیں

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی مساجد نمازیوں سے بھر گئیں جبکہ نماز تراویح کیلئے بھی شہریوں نے مساجد کا رخ کیاہے۔کئی سالوں بعد پورے ملک میں ایک ساتھ روزہ ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی طرح پشاورمیں بھی مساجد نمازیوں سے بھر گئی ہیں جبکہ نماز تراویح کیلئے بھی شہریوں نے مساجد کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ، مسجد مہابت خان،مسجد قاسم علی خان،سنہری مسجد صدر سمیت شہر کی تمام جامع مساجد میں نماز تراویح پڑھائی گئی۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :