وزیر اعظم سے وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی کی ملاقات ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

جمعہ 18 مئی 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم فنانس بل اور بجٹ منظوری کے مرحلے پر ایوان میں موجود رہے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان سے بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔