اسرائیلی جیلوں میں 18 برس بعد فلسطینی قیدیوں کے لئے تربوز کی آمد

جمعہ 18 مئی 2018 14:58

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی قہدیاٴْس تربوز کی تصویر کو باہر بھیجنے میں کامیاب ہو گیا جو اٴْس نے 17 برس کے طویل عرصے کے بعد دیکھا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں طویل عرصے سے قیدی ابو محمود نے تصویر کے ساتھ منسلک اپنے تبصرے میں بتایا کہ جیل انتظامیہ نے تربوز پر تقریباً 18 برس سے عائد پابندی کو اٹھا لیا۔

انتظامیہ نے ہر چھ قیدیوں میں ایک تربوز تقسیم کیا اور ہم اب اذانِ مغرب کا انتظار کر رہے ہیں۔اسرائیلی جیلوں میں 13 برس گزارنے والے ایک قیدی ابراہیم سمحان نے بتایا کہ قابض حکام نے 2000ء میں بیت المقدس کی انتفاضہ تحریک کے وقت سے قیدیوں کے لیے تربوز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انہیں اندیشہ تھا کہ تربوز کے ذریعے بعض چیزوں کو خفیہ طور منتقل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :