ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے پاکستان کو کنگال کر گئی

زرمبادلہ میں گراوٹ جاری،مزید 21.94کروڑ ڈالرکی کمی، مجموعی ذخائر17ارب 6کروڑڈالر،سرکاری 10ارب79کروڑ ڈالرکی سطح پرآگئے

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے پاکستان کو کنگال کر گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ ہفتے بھی سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مزید 21 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق11مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 28 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 17 ارب 06 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 36 کروڑ 38 لاکھ ڈالرکی کمی سے 10 ارب 79 کروڑ 89 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔