انتخابات کے حوالہ سے ڈی آر او ہری پور کے دفتر میں میٹنگ،

الیکشن کے پرامن انعقاد سمیت مختلف انتظامی امور پر بحث

جمعہ 18 مئی 2018 15:49

انتخابات کے حوالہ سے ڈی آر او ہری پور کے دفتر میں میٹنگ،
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) عام انتخابات کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہری پور صلاح الدین کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنر ضلعی پولیس آفیسر، ضلعی الیکشن کمشنر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں الیکشن کے پرامن انعقاد سمیت مختلف انتظامی امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے انتظامی امور اور ضلعی پولیس افسر نے سیکورٹی کے حوالہ سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ ضلعی ریٹرننگ افسر نے تمام شرکاء کو الیکشن کے پرامن اور شفاف طریقہ سے انجام تک پہنچانے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کی تاکید کی۔ آخر میں تمام ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے نئے الیکشن قوانین کے تحت حلف لیا گیا۔