جنوبی کوریا کے ناواقف اور نااہل حکام سے بات چیت ممکن نہیں، شمالی کوریا

جنوبی کوریا کی انتظامیہ نے ثابت کردیا کہ وہ موجود صورتحال کے احساس سے مبرا ہے، مذاکرات کار ری سون کی گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 16:34

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے حکام کو ناواقف اور نااہل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ سفارتی صورتحال میں سیئول کے ساتھ بات چیت کا دور ممکن نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح بات چیت کا ایک دور بدھ کو شیڈول تھا لیکن امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے باعث شمالی کوریا نے اس بات چیت کے دور سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک مذاکرات کار ری سون جیون نے کہاکہ جب تک شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان اعلیٰ سطح بات چیت کے دور کا خاتمہ کرنے والی سنجیدہ صورتحال کا حل نہیں نکلتا، یہ آسان نہیں ہے کہ جنوبی کوریا کی موجودہ حکومت کے ساتھ بیٹھا جاسکے۔ ری سون جیون نے بات چیت کے منقطع ہونے پر جنوبی کوریا کا رد عمل بتاتے ہوئے اسے محاذ آرائی کا رد عمل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس پیشکش پر موجودہ جنوبی کوریا کی انتظامیہ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک ناواقف اور نااہل گروپ ہے جو موجود صورتحال کے احساس سے مبرا ہے۔

متعلقہ عنوان :