قصور،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ،9بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

جمعہ مئی 18:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،9بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںچرس اور شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ رات ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تھانہ صدر قصور،کوٹرادھاکشن ،الہٰ آباد،کنگن پور اور صدر پتوکی پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران9بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 4کلوگرام چرس اور 178لیٹر شراب برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :