فوڈ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کا غریب کسانوں اور بزگروں کے ساتھ سلوک قابل مذمت ہے،سردار یار محمد رند

جمعہ 18 مئی 2018 18:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کا غریب کسانوں اور بزگروں کے ساتھ سلوک قابل مذمت ہے، آج غریب کسان اور بزگر فاقہ کشی پر مجبور ہے پہلے ہی خشک سالی کی وجہ سے کسان اور بزگر مشکل ترین دور سے گزرے ہیں چند کسان اور بزگر جو پٹ فیڈر کینال پر مشکل سے آبادی کرتے ہیںان کے ساتھ محکمہ خوراک کا ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ھیں مڈل میں کے ذریعے تمام گندم اور فصل سستے داموں خرید کر کسان اور بزگروں کو نان شبینہ کا محتاج کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود کسان اور بزگر کی تمام محنت اور فصل آرتھی اونچے پونے خرید لیتا ہے جس کے بعد کسان اور بزگر کو اگلی فصل تک نہایت کم قیمت دی جاتی ہے، وزیر اعلی بلوچستان اس اقدام کا سختی سے نوٹس لیں اور محکمہ خوراک کی اس ناانصافی کو بند کیا جائے۔