اسلام آباد ہائی کورٹ ،پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کا حکم

جمعہ 18 مئی 2018 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ پرائیوٹ تعلمی اداروں کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جن سکولوں نے فیس وصول کی وہ چھٹیوں کے بعد اسی ایڈجسٹمنٹ کریں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی جب سماعت شروع ہوئی تو پرائیوٹ ایجوکینشل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے راشد حسنین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پیرا کے اختیارات سنگل رکنی بینچ نے ختم کردیئے تھے جن کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے سندھ پشاور اور لاہور ہائیکورٹ اس سے پہلے ہی حکم امتناعی جاری کرچکی ہے بعدازاں عدالت نے فیس نہ لینے اور ادا کرنے والے والدین کی آئندہ چھٹیوں کے بعد ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 20جون تک کیلئے ملتوی کردی