پاکستانی سفارتکار ڈاکٹر خالد میمن کو اعلیٰ پولش اعزاز سے نوازا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستانی سفارتکار ڈاکٹر خالد میمن کو اعلیٰ پولش اعزاز سے نوازا گیا۔ری پبلک آف پولینڈ کے صدر اندر زائج ڈوڈا نے پاکستان کے سینئر سفارتکار ڈاکٹر خالد حسین میمن کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے انکی گرانقدر خدمات پر اپنے ملک کے ایک سول اعلیٰ اعزاز سے نوازا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخالدمیمن گزشتہ سال سے برما (میانمار) میں پاکستان کے سفیر ہیں ،ْاس سے قبل وہ تین سال پولینڈ میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

سینئر سفارتکار ڈاکٹر خالد میمن کیلئے ’’کمانڈرز کراس آف آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ کا اعلان اس ماہ کے آغاز پر پولینڈ کے یوم آئین کے موقع پر کیا گیا تاہم انہیں یہ ایوارڈ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپالنیسکی نے ایک پروقار تقریب میں دیا۔اس موقع پر جہاں پولش سفارتکاروں کے علاوہ وزارت خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر جنجوعہ بھی موجود تھے، ڈاکٹرخالد میمن کی نمایاں سفارتی خدمات کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :