نوکوٹ سب ڈویژن میں جاری پانی بحران پر شاخوں کے آبادگاروں میں پانی کے حصول کے لئے کشمکش جاری

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) نوکوٹ سب ڈویژن میں جاری پانی کا بحران پر شاخوں کے آبادگاروں میں پانی کے حصول کے لئے کشمکش جاری ہے اکوٹہ اور فضل شاخ پر وارہ بندی شیڈول کے تحت کھولنے کے بعد رن شاخ کے آبادگار وں نے پانی کے لئے افسران پر دباؤ بڑھا دیا اکوٹہ اور فضل شاخ کے آبادگاروں نے 16میل موری پر ڈیرے جمالیے تفصیلات کے مطابق مٹھڑاؤ کینال میں پانی کی آمد کے بعد سے آبادگاروں میں پانی کے حصول کے لئے کشمکش جاری ہے محکمہ آبپاشی نوکوٹ کی جانب سے 13میل موری سے نوکوٹ برانچ شاخ کو تین روز پانی کی فراہمی کے بعد وارہ بند ی شیڈول کے تحت جمعہ کے روز سے برانچ شاخ کو 16میل ریگولیٹر سے بند کرکے سات روز کے لئے اکوٹہ اور فضل شاخ کو پانی فراہم کیا گیا جبکہ رن شاخ کے آبادگاروں نے محکمہ آبپاشی نوکوٹ پر یہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ شاخ میں ایک ماہ سے پانی فراہم نہیں ہوا ہے جس کے باعث لوگ پینے کے پانی کے لئے پریشان ہیں لہذا رن شاخ کو بھی پانی دیا جائے جس پر محکمہ آبپاشی نوکوٹ نے 16میل ریگولیٹر کھولنے کی کوشش کی مگر ریگولیٹر پر اکوٹہ اور فضل شاخ کے سینکڑوں آبادگار پہنچ کر زاہد بھرگڑی لیاقت قائم خانی راؤ عثمان کی قیادت میں احتجاج کیا اور کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو ریگولیٹر کھولنے نہیں دیں گئے کیونکہ محکمہ آبپاشی کے وارہ بندی شیڈول کے تحت پانی فراہم کیا جارہا ہے اور ہم اپنے حصے کے پانی سے کسی شاخ کو پانی نہیںدیں گے جبکہ 16میل ریگولیٹر پر مذکورہ شاخوں کے آبادگاروں نے ڈیرے لگالئے ہیں اور صبح سے آبادگار ریگولیٹر پر موجود ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آبادگاروں کی پانی کے حصول کے لئے جاری معاملہ کو حل کرنے کے لئے ایکسین آبپاشی میرپور خاص محمدعلی زرداری پہنچ رہے ہیں تاکہ آبادگاروں میں جاری کشمکش کو حل کیا جاسکے ۔