Live Updates

صارفین کو مقررہ ریٹس پر اشیاء کی فراہمی، اسسٹنٹ کمشنرزاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کا بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ تیز

جمعہ 18 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ضلع مردان میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران صارفین کو مقررہ داموں پرمعیاری اشیائے خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنروں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں نے بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور گذشتہ دو دن کے دوران اے سی مردان عمران خان ، اے سی تخت بائی رحمت وزیر سمیت اے اے سی قیصر خان اور جواد خان نے مردان شہر اور تخت بائی کے مختلف بازاروں اور مضافات میں قیمتوں کی جانچ پڑتا ل کی اور مہنگے داموں گوشت اور دیگر اشیاء کی فروخت میں ملوث درجنوں قصائیوں اور دیگر دکانداروں کو گرفتا ر کرلیا جبکہ بعض پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :