راولپنڈی،ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں اشیائے خوردونوش کی من مانے نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی

یہ ر یٹ ضلع را ولپنڈی کی حد ودمیں مو جو د تمام سٹورز و دکانوں پر لا گو ہوں گے اور دکا نداروں کی لئے ضروری ہے کہ اس ر یٹ لسٹ کو اپنی دکان پر نمایاں جگہ آویزاں کر یں

جمعہ 18 مئی 2018 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں اشیائے خوردونوش کی من مانے نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے اورواضح کیا ہے کہ یہ ر یٹ ضلع را ولپنڈی کی حد ودمیں مو جو د تمام سٹورز و دکانوں پر لا گو ہوں گے اور دکا نداروں کی لئے ضروری ہے کہ اس ر یٹ لسٹ کو اپنی دکان پر نمایاں جگہ آویزاں کر یں اس سلسلے میں گز شتہ برس کی ر یٹ لسٹ میں تبد یلی کر تے ہو ئے آ ٹا20 کلو گرام 500روپی(رمضان بازار ر یٹ)، آ ٹا 10کلوگرام250روپی(ر مضان بازار ر یٹ)،و یجیٹیبل گھی و آئل فی کلو میں نو ٹیفا ئیڈ ر یٹس سے 10روپے کم، با سمتی چاول نئی110 روپے فی کلو، با سمتی چاول پرانے 130رو پے فی کلو، چاول(ایری) کی قیمت 50روپے فی کلو، دال چنا(موٹی)110 روپی فی کلو جبکہ ر مضان بازار میں90 روپے ،دال چنا(بار یک)100روپے فی کلو، دال مسور(موٹی)80روپے فی کلو، دال مسور (باریک) 110 روپے کلو،دال ماش(ثا بت)115 روپے کلو، دال ماش (کرم)140 روپے کلو،دال مو نگ 100روپے کلو، سفید چنا(موٹا) 170روپے کلو، سفید چنا(با ر یک) 130 روپے کلو، بیسن 125روپے فی کلو اور ر مضان بازار میں105 رو پے، مٹن700 روپے فی کلو، بیف 350روپے فی کلو، چینی 46 روپے ر مضان بازار ر یٹ، سر خ مرچ270 روپے، کھلا دودھ70 روپے فی لیٹر، د ہی 80روپے فی کلو قرار پا ئی ہے ناسی طرح تندوری روٹی کی قیمت07 روپے ور نان کی قیمت10 روپے قرار پا ئی ہے اسی طرح منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کے ہول سیل اور پرچون نرخوںکو بھی طے کیا گیا جبکہ پو لٹری ایسو سی ایشن اور نان با ئی و یلفیئر ایسو سی ایشن کی جا نب سے ر یٹ بر ھا نے کی درخو است پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پو لٹری ر یسرچ ایسوسی ایشن کو مناسب داموں کے بارے میں سمری جلد از جلد پیش کر نے کی ہدا یت کی اس مو قع پر صدر انجمن تا جران شا ہد غفور پرا چہ، میاں صد یق، افضال کسانہ سیکرٹری ما ر کیٹ کمیٹی آڑ ھتیوں و د یگر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد بھی اجلاس میں مو جود تھی سا رہ حیات نے کہا کہ اگر چہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اُتار چڑھائو ڈیمانڈ اور سپلائی سے منسلک ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے خلاف بلا امتیازکاروائی کی جا ئے گی اور اس سلسلے میں مجسٹریٹ صاحبان منڈیوں، مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کر رہے ہیں تا کہ گراں فروشی کا موجب بننے والے آڑھتیوں اور دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :