اٹک،محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام تقریب انعقاد

پروگرام کا مقصدضلع کا پنجاب میں تعلیم کے میدان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنی تھی

جمعہ 18 مئی 2018 21:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) محکمہ تعلیم اٹک کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کا مقصد ضلع اٹک کی پورے پنجاب میں تعلیم کے میدان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی تھا تقریب کے مہان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات تھے اور دیگر مہمانوں میں اے ڈی سی آر اکرام الحق ، اے ڈی سی جی فاروق اکمل ، ڈی پی آئی مشتاق احمد ، اے سی اٹک مرضیہ سلیم کے علاوہ دیگر افسران بھی موجودتھے مہمان خصوصی رانا اکبر حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اٹک نے صوبہ بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے انقلابی کارنامہ سرانجام دیا ہے اور اس کی بدولت اٹک کا نام روشن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ضلع اٹک پور ے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گاانہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اٹک کی موجودہ کارکردگی ، محکمہ کے افسران و اساتذہ کے مرہون منت ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :