نیٹو رکن ممالک دفاعی اخراجات سے دور بھاگ رہے ہیں،امریکہ

نیٹو اراکین سے حساب طلب کیا جائے گا،ذمہ داریوں سے منہ نہ موڑیں بلکہ ادا کریں،ٹرمپ

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر نے کہا ہے کہ نیٹو رکن ممالک دفاعی اخراجات سے دور بھاگ رہے ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑ رہے ہیں،نیٹو اراکین سے حساب طلب کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جرنل ینز اسٹولٹن برگ کے بھی شریک ہونے والے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی اخراجات کو نیٹو کو دی گئی ضمانتوں کے دائرہ کار میں ملک قومی پیداوار کو 2 فیصد کی سطح تک نہ بڑھانے والے ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان ممالک سے " اس چیز کا حساب" پوچھا جائیگا۔

ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جرنل ینز اسٹولٹن برگ کے بھی شریک ہونے والے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔جس دوران انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ نیٹو کیبعض رکن ممالک نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان وعدوں کی پاسداری کرنے والے 7 ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ جو ممالک اس امتحان میں سرخرو نہیں ہوئے ان سے اس کی وجہ دریافت کی جائیگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی کو اپنی دفاعی خدمات میں خامیوں کو دور کرتے ہوئے نیٹو کے اندر لیڈر کے کردار کو اپنانا ہو گا، انہوں نے اس ملک کے حوالے سے کہا کہ "جرمنی "تعین شدہ خدمات کو ادا نہیں کر رہا لیکن اس کے مقابل فوائد حاصل کر رہا ہے۔ یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ یہ امریکی مفادات سے کئی گنا زیادہ ہیں۔صدر ٹرمپ نے نیٹو کے رکن بعض ممالک کی دفاعی میدان میں کوششوں کو بھی سراہا ہے۔