پنجاب حکومت صوبے کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کو اکنامک گروتھ پالیسی کو متعارف کروانا ہوگا

محکمہ پی اینڈ ڈی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے باہمی اشتراک سے منعقد تین روزہ مشاورتی ورکشاپ

جمعہ 18 مئی 2018 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) حکومت پنجاب صوبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مدد سے پائیدار معاشی ترقی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کو اکنامک گروتھ پالیسی میں متعارف کروانا ہوگا تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاشی ترقی کیلئے ایک اہم ترین ہتھیار ثابت ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب آغا وقار جاوید نے محکمہ پی اینڈ ڈی اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)کے باہمی اشتراک سے منعقد کردہ تین روزہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکشاپ میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان سمیت سینئر سول افسران ، ماہر ین معاشیات، پلانرز وفاقی حکومت و صوبائی حکومتوں اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے سینئر سٹاف ممبران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا سکوپ کے بارے میں جانچ پڑتال اور اس کے عملدرآمد کیلئے مکمل طور پر جامع حکمت عملی ترتیب دینا اور اس ضمن میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے مستقبل میں پاکستان کو مکمل طور پر تعاون فراہم کرنے کے حوالے سے مثبت تجاویز مرتب کرنا تھا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ آغا وقار جاوید نے گلوبل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تازہ ترین رحجان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ترقیاتی منظر میں حکومتیں معیشت کے پروان اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ مزید برآں دنیا میں بے شمار ممالک اپنی اپنی قوموں کی خوشحالی و ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تھرڈ جنریشن کی مدد حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت صوبہ میں بیشمار فلیگ شپ پراجیکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ورکشاپ میں شرکا سے خطاب کے دوران ممبر پی پی پی آغا وقار جاوید نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مزید فروغ کیلئے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ باہمی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پانچ سالہ معاہدہ 2018 تا 2022 کی روشنی میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک صوبہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے پروگرام کیلئے 100 ملین امریکن ڈالرز فراہم کرے گا۔

اس پروگرام کے تحت صوبہ میں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع اور پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ کے فروغ کیلئے باقاعدہ طور پر علیحدہ سے 23.6 ملین امریکن ڈالرز ڈیفیڈ گرانٹ کی شکل میں دئیے جائیں گے۔