چھوہارا مارکیٹ سکھر کی دکان میں ہونے والی مبینہ ہلاکت میں پولیس تشددکے الزام کی تردید

جمعہ 18 مئی 2018 22:35

سکھر۔ 18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سکھر پولیس ترجمان نے چھوہارا مارکیٹ سکھر کی دکان نمبر 4 میں ہونے والی مبینہ ہلاکت میں پولیس تشددکے الزام کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورثاء کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ پولیس تشدد کے دوران ممتاز منگنیجو کو موت واقع ہوئی ہے جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد الزام ہے جبکہ ممتاز منگنیجو چھورا مارکیٹ کے دکان نمبر 4 میں گزشتہ رات مردہ حالت میں پایا گیا تھا، پولیس کی اطلاع ملی تو بروقت جائے پر پہنچ کر لاش کو اسپتال روانہ کیا،لاش کی مارکیٹ میں موجودگی کے گواہاں مقامی افراد ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے لاش کو مردہ حالت میں دکان میں پایا دیکھا ،پولیس کی جانب سے اہل خانہ کو واقعہ کے متعلق اگاہ بھی کیا گیا ،نعش کے پوسٹ پارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،رپورٹ آنے تک مزید حقیقت واضح ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :