شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان

اللہ کاحکم ہےضرورت مندکی مددکیلیےپوری قوت سےحصہ لو ،اس لیے میچ ضرور کھیلوں گا،شاہد آفریدی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 18 مئی 2018 22:52

شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18مئی 2018) :شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ کاحکم ہےضرورت مندکی مددکیلیےپوری قوت سےحصہ لو اس لیے میچ ضرور کھیلوں گا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹراورمسلمان میچ کی بھرپور حمایت کرتاہوں۔

اللہ کاحکم ہےضرورت مندکی مددکیلیےپوری قوت سےحصہ لو، اس لیے میچ ضرور کھیلوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کی ایک خبر کے مطابق پاکستانی کر کٹ سٹار شاہد خان آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے شاہد آفریدی کو 3سے 4ہفتے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ دبئی میں اپنے ڈاکٹر کو گھٹنے کا چیک اپ کرایا ہے، مکمل طور پر تکلیف ٹھیک نہیں ہو سکی ہے اور مجھے ابھی مکمل صحت یاب ہونے کے لیے3 سے 4 ہفتے درکار ہیںتاہم مجھے امید ہے کہ میں مکمل فٹنس حاصل کر لو ں گے۔

جس کے بعد شاہد آفریدی کی میچ میں شمولیت مشکوک دکھائی دے رہی تھی تاہم شاہد آفریدی کے تازہ اعلان نے تمام تر افواہوں کا دم توڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے ۔ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں شیڈول ہے، انگلینڈ کے ایوان مورگن ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول میچ کیلئے فرسٹ گروپ آف پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سری لنکا کے تھسارا پریرا شامل ہیں۔