نائیجیریا نے چینی کمپنی کو سات ارب ڈالر کا ریل ٹھیکہ دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 10:40

ابوجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) نائیجیریا کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز لاگوس کو شمالی علاقے کی کانوں سے جوڑنے کے لئے چین کی سرکاری سول انجینئرنگ تعمیراتی کارپوریشن کمپنی کو سات ارب ڈالر کا ٹھیکہ دیا ہے۔چین کے سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کئے گئے اور اب لاگوس کانو ریل لائن کو بنانے کا کام شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس کام کو دو سے تین سال کی مدت میں مکمل کیا جانا ہے۔یہ کمپنی چینی ریلوے سیکٹر کی معروف کمپنی’چائنا ریلوے کنسٹرکشن‘ کی ایک ذیلی یونٹ ہے اور اس نے پہلے بھی نائیجیریا میں ریل شعبہ میں کئی منصوبوں پر کام کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اس منصوبے کے لئے چین فنڈز بھی فراہم کر رہا ہے اور گزشتہ ماہ اپریل میں چینی ایگزم بینک نے اس تجدید کاری پروگرام کے لئے 1.23 ارب ڈالر ر رقم کی منظوری دی تھی

متعلقہ عنوان :