وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی

بحیثیت فنکارہونے کے ناطے ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی ،ْاپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور بہت سی قربانیاں دیں ،ْ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک رمضان کے حوالے سے منعقدہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پروگرام کے میزبان سے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی راز فاش کردئیے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وینا ملک کہتی نظر آئیں کہ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں کام کرلیا، جس پر میزبان نے ان سے کہا کہ ہاں آپ نے تو شادی بھی کرلی جس پر وینا نے کہا کہ کہ ہاں شادی بھی کرلی لہٰذا اب کچھ کرنے کی تمنا نہیں رہی۔

پروگرام کے میزبان نے وینا ملک کی شادی ٹوٹنے اور شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر سوال کیا کہ آخر معاملہ کیا ہوا تھا جس پر وینا نے کہا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوش ہیں تاہم میزبان نے ان سے پھر سوال کیا کہ آپ کے شوہر کے ساتھ معاملات کہاں تک پہنچے، آپ کی خلع ہوگئی یا صلح ہوگئی جس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ ہم دونوں کی خلع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت فنکارہونے کے ناطے ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور بہت سی قربانیاں دیں لیکن اپنی شادی کے حوالے سے چیزیں میڈیا پر لے کر نہیں آنا چاہتی تھی۔

متعلقہ عنوان :