وینزویلا کی جیل میں پھر بغاوت، فسادات میں نو قیدی اوردوگارڈزہلاک

فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے ،پراسیکوٹر دفترکا تحقیقات کا اعلان

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوگئی،جس کے بعد ہونے والے فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔فسادات اب کنٹرول میں ہیں، پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائے گی۔اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے جہاں مرنے والوں میں گارڈز بھی شامل ہیں۔ان جیل فسادات کے دوران9 قیدی اور2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے۔فسادات اب کنٹرول میں ہیں، پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائے گی۔اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :