کیوبا کا مسافر جہاز اڑان بھرنے کے ساتھ ہی گر کر تباہ، تما 104 مسافر ہلاک

ہوانا سے روانہ ہونے والی پرواز ملک کے دوسرے شہر ہولگئن جا رہی تھی،صدرمگوئیل کی جائے حادثہ پر آمد

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) سرکاری فضائی کمپنی کیوبانا ڈی ایویشن کا بوئنگ 737 مسافر جہاز دارالحکومت ہوانا کے ہوائی اڈے ہوزے مارٹی سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز میں 104 مسافر اور عملے کے نو افراد شامل تھے، طیارے میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والوں تین بچے بھی ہسپتال میں دم توڑ گئے ،کیوبا کے صدر مگوئیل ڈیاز کانیل ائیر پورٹ پہنچ گئے اورکہاہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے،مقامی میڈیا کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے یہ بوئنگ طیارہ میکسیکو کی کمپنی سے لیز پر لیا ہوا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہوانا سے روانہ ہونے والی پرواز ملک کے دوسرے شہر ہولگئن جا رہی تھی۔میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس مقام پر جہاز گرا ہے وہاں سے دھواں اٹھ رہا ہے اور امدادی کاروائی کرنے کے لیے عملہ موجود ہے۔یاد رہے کہ فضائی کمپنیوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق گذشتہ سال کمرشل جہازوں کے لیے محفوظ ترین سال تھا جس میں دنیا بھر میں ایک بھی فضائی حادثہ نہیں ہوا تھا۔لیکن 2018 میں اب تک ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ گذشتہ مہینے الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ کو گیا تھا جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔