شامی شہر حما کے بارودی گودام میں پانچ بم دھماکے،11افرادہلاک

ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے اہلکار اور اٴْس کی حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں،شامی آبزرویٹری

ہفتہ 19 مئی 2018 14:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) شام کے شہر حماء میں اسلحے کے ایک بڑے گودام میں ہونے والے پانچ بم دھماکوں کی زد میں آ کر 11افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے اہلکار اور اٴْس کی حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ اسی ایئر بیس سے شامی فضائیہ کے جنگی طیارے حکومت مخالف باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اڑتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ حما میں اسلحے کے ایک بڑے گودام میں ہونے والے دھماکوں کی زد میں آ کر کم از کم گیارہ افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے اہلکار اور اٴْس کی حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق یہ دھماکے حما شہر کی ایئر بیس پر واقع بارودی گودام میں ہوئے۔ آبزرویٹری نے ان دھماکوں کی تعداد پانچ بتائی، جن کی وجوہات تاحال غیر واضح ہیں۔ اسی ایئر بیس سے شامی فضائیہ کے جنگی طیارے حکومت مخالف باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :