وینزویلا کی جیل میں پھر بغاوت، 11 افراد ہلاک

ہفتہ 19 مئی 2018 16:10

کرکاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوگئی،جس کے بعد ہونے والے فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حالیہ فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے جہاں مرنے والوں میں گارڈز بھی شامل ہیں۔ان جیل فسادات کے دوران9 قیدی اور2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے۔فسادات اب کنٹرول میں ہیں، پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائے گی۔اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :